نئے فیڈروں کی تنصیب سے صورتحال میں کافی بہتری ہوئی ہی: انجینئر سیف اللہ جاموٹ

جمعرات 5 جنوری 2023 22:45

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2023ء) ایگزیکٹو انجینئر آپریشن کیسکو خضدار انجینئر سیف اللہ جاموٹ نے کہا کہ نئے فیڈروں کی تنصیب سے صورتحال میں کافی بہتری ہوئی ہے اضافی فیڈروں سے بجلی کی فراہمی شروع ہونے کے بعد صارفین واضح بہتری محسوس کریں گے۔سول کالونی، کوشک، کھٹان و دیگر علاقوں کی صارفین کے مشکلات کا اندازہ ہے بہت جلد ہی سول کالونی، کوشک و قریبی علاقوں میں جمپر کٹائی کا سلسلہ ختم کردیا جائیگا۔

گزشتہ روز آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چئیرمین ایڈوکیٹ حمید بلوچ، جنرل سیکریٹری ٹکری بشیر احمد جتک، رابطہ سیکریٹری یونس گنگو و ڈاکٹر محمد عمران میروانی پر مشتمل وفد سے ایگزیکٹو انجینئر آپریشن کیسکو خضدار انجینئر سیف اللہ جاموٹ کا کہنا تھا کہ بجلی بحران سے متعلق عوامی تشویش سے آگاہ ہیں اور بجلی صورتحال میں بہتری کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں سٹی 1 سٹی 2 اور ٹاون فیڈر سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، جمپر کٹائی کا سلسلہ ختم کردیا گیا ہے جس سے صارفین کی مشکلات میں کمی آئی ہے سول کالونی اور کوشک کے بجلی صارفین کو اس وقت زیادہ پریشانی کا سامنا ہے جہاں فیڈر پر بوجھ بہت زیادہ ہے لیکن بی آر سی فیڈر کا کام بالکل مکمل ہے جیسے ہی بی آر سی فیڈر سے بجلی فراہمی کی منظوری دی جائیگی سول کالونی، کوشک و قرب و جوار کے دیگر علاقوں میں بجلی فراہمی میں بہتری آئیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ایک ہفتہ کے اندر بی آر سی فیڈر سے بجلی فراہمی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بی آر سی کے بعد جھالاوان میڈیکل کلاج نے بھی منظور شدہ فیڈر سے دست بردار ہونے کا عندیہ دیا ہے آئندہ دنوں نے میں مزکورہ فیڈر سے سنی اور قریبی علاقوں میں بجلی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آئیگی جبکہ رکن بلوچستان اسمبلی نے خیراوہ کے لیئے ایک نئے فیڈر کے فراہمی کی یقین دھانی کرائی ہے بہت جلد بجلی بحران پر قابو پالیا جائیگا۔

آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے انجینئر سیف اللہ جاموٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ خیراوہ اور کھٹان سمیت دیگر زیادہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحران پر قابو پانے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں گے۔