سعودی عرب میں فروغ سیاحت کے لیے نجی رہائش گاہیں کرائے پر دینے کی منظوری

قواعد میں یہ تبدیلی مملکت کی نشاة ثانیہ کے لیے کوششوں کا حصہ ،مقصد سیاحت کے حوالے سے طے کردہ مملکتی اہداف کو پورا کرنا ہے،وزیرسیاحت

ہفتہ 7 جنوری 2023 13:53

سعودی عرب میں فروغ سیاحت کے لیے نجی رہائش گاہیں کرائے پر دینے کی منظوری
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2023ء) سعودی وزارت سیاحت نے فروغ سیاحت کے لیے نئے قواعد کی منظور دی ہے۔ ان قواعد کے تحت عام سعودی شہریوں کو بھی اجازت ہو گی کہ وہ اپنی جائیدادیں غیر ملکی سیاحوں کو کرائے پر رہائشی ضروریات کے لیے دے سکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اس بارے میں کہا کہ قواعد میں یہ تبدیلی مملکت کی نشا ثانیہ کے لیے کوششوں کا حصہ ہے۔

مقصد سیاحت کے حوالے سے طے کردہ مملکتی اہداف کو پورا کرنا ہے۔ ان نئے قواعد کا مقصد شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے سرمایہ کاری کی طرف لانا بھی ہے۔ اس کے نتیجے میں سیاحوں کو بھی زیادہ سے زیادہ سہولیات اور سیاحتی مواقع مہیا ہو سکیں ۔ وزیر سیاحت نے کہا اس فیصلے سے سعودی نوجوانوں کے لیے روز گار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت سیاحت نے اس سلسلے میں سعودی شہریوں کی رہنمائی کے لیے بتایا ہے کہ اپنا گھر سیاحوں کو کرائے پر دینے کے لیے وہ محمکہ سیاحت سے اجازت نامہ حاصل کریں گے۔

یہ لازمی ہو گا کہ وہ اپنی ان جائیدادوں کے لیے اجازت نامے کی درخواست دیں جو اپارٹمنٹس کی صورت میں ہوں، شہری رہائشوں کے طور پر یا ولاز کی شکل میں ہوں ۔ تاہم لازمی ہے کہ ان جائیدادوں کو پہلے سے رہائشی یا زرعی مقاصد کے لیے ڈکلئیر کرر کھا ہو۔مالک رہائش کے لیے یہ بھی ضروری ہو گا کہ وہ متعلقہ جائیدادوں سے متعلق ضروری معلومات سے وزارت کو آگاہ کرے اور سیاحوں کے ساتھ الیکٹرانک ایگریمنٹ کرے۔ اس سلسلے میں ایک سعودی شہری کو ان کی ایک رہائش کے لیے زیادہ سے زیادہ تین اجازت نامے جاری کیے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :