اٹلی سے عمرے کے لیے سائیکل پر سفر کرنے والا غیرملکی سعودی عرب پہنچ گیا

اتوار 8 جنوری 2023 09:10

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2023ء) اٹلی سے عمرے کے لیے سائیکل پر سفر کرنے والا غیرملکی سعودی عرب پہنچ گیا، اطالوی خبررساں ادارے کے مطابق قصیم کے شاہ خالد عسکری بیس پرمتعین سعودی شہری بندرالحربی نے بتایا کہ وہ صبح ڈیوٹی پرجارہا تھا تو سائیکل سوار ایک شخص کو دیکھا جس نے سائیکل پرسامان بھی لاد رکھا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت ڈیوٹی پرپہنچنے کی جلدی تھی اس لیے رکا نہیں تاہم واپسی پروہ شخص دوبارہ ’قبہ سامودہ ‘ شاہراہ پردکھائی دیا جس پر اس سے بات کی تو معلوم ہوا کہ اس کا نام ’عمر ‘ ہے اور وہ اٹلی سے سائیکل پرعمرہ کرنے آیا ہے۔

سعودی نے اٹلی سے آنے والے غیر ملکی کو اپنے گھرمدعو کیا اور انتہائی مختصر وقت میں پرتکلف دعوت کا انتظام کردیا۔ اٹلی سے آنے والے ’عمر‘ کو ایک رات اپنے گھرمہمان بھی رکھا بعدازاں غیرمملکی صبح سویرے دوبارہ مکہ کی جانب اپنے سفر پرروانہ ہوگیا۔ عمر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اٹلی سے تین پہیوں والی خصوصی سائیکل پرعمرہ کی ادائیگی کے لیےسعودی عرب کے شہر قصیم میں پہنچنے ہیں۔