’’ پاکستان ،پاکستان ،جیوے پاکستان ‘‘ معروف شاعرو مصنف جمیل الدین عالی کا98واں یوم پیدائش 20جنوری جمعہ کو منایا گیا

جمعہ 20 جنوری 2023 20:04

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2023ء) ’’ پاکستان ،پاکستان ،جیوے پاکستان ‘‘ ۔ معروف شاعرو مصنف جمیل الدین عالی کا98واں یوم پیدائش 20جنوری جمعہ کو منایا گیا۔جمیل الدین عالی پاکستان کے معروف ملی نغموں پاکستان،پاکستان جیوے پاکستان،اتنے بڑے جیون ساگر میں تو نے پاکستان دیا سمیت معروف ملی نغموں کے خالق تھے۔

(جاری ہے)

،وہ پاکستان کے معروف اخبارات میں کئی دہائیوں تک باقاعدگی سے کالم لکھتے رہے جبکہ ان کی لکھی ہو ئی کتابوں میں اے میرے دشت سخن، جیوے جیوے پاکستان، لاحاصل، نئی کرن، دعا کر چلے اور صدا کر چلے شامل ہیں نیز ان کے مشہور سفر ناموں میں دنیا میرے آگے، تماشا میرے آگے، مہر ماہ وطن قابل ذکر ہیں، جمیل الدین عالی 20جنوری 1925ء کو دہلی میں پیدا ہوئے،پاکستان بننے کے فوراً بعد کراچی آگئے اور یہاں مستقل سکونت اختیار کر لی،جمیل الدین عالی بابائے اردو مولوی عبدالحق کے شاگرد اور ابن انشا سے لے کر قدرت اللہ شہاب تک کے رفیق کار رہے،وہ23نومبر 2015ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔