سعودی عرب میں بارشوں کے بعد ٹرفل کا سیزن شروع

ٹرفل کھنبی نما ایک خودرو نبات ہے جو بارشوں کے موسم میں اگتی ہے،عرب ٹی وی

پیر 23 جنوری 2023 13:45

سعودی عرب میں بارشوں کے بعد ٹرفل کا سیزن شروع
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2023ء) سعودی عرب کے مختلف علاقوں بالخصوص شمالی علاقوں میں (الفقع)ٹرفل] نامی خودرو کھنبی سب سے زیادہ فروخت کی جا رہی ہے۔ اس موسم میں ٹرفل پلانٹ یا ٹرفل جزیرہ نما عرب کے لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہوتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی شہری اپنی خوراک میںٹرفلز کھانے اور استعمال کرنے کو بہت پسند کرتے ہیں۔

یہ کھنبی نما ایک خودرو نبات ہے جو بارشوں کے موسم میں اگتی ہے۔ عام طور ٹرفل زیادہ تر سردیوں کے موسم کی آمد سے پہلے اگتی ہے۔ خاص طور پر سعودی شہری اس کے بہت دل دادہ ہوتے ہیں۔ عرب اور خلیجی ممالک میں صحرا میں اگنے والی اس نباتات کو ورثے کی کتابوں میں بنت الرعدکہا جاتا ہے۔شمالی سرحدی علاقے میں ٹرفل کی منڈیوں میں ان دنوں اس کی زبردست مانگ دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں موسم بہار کے آثار نظر آتے ہیں اور اس سال کے شروع میں اس خطے کے صحراں میں ٹرفل کی کئی اقسام دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

یہ صحرائی فنگس کی سب سے لذیذ اور قیمتی اقسام میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ٹرفل صحراں میں آلو کی شکل میں زیر زمین اگتے ہیں۔ صحرائی پودے کی ایک قسم بلوط جیسے بڑے درختوں کی جڑوں کے قریب ہوتی ہے اور اس کی شکل گول ہوتی ہے۔ گوشت کی طرح نرم اور ڈھیلا ہونے کے ساتھ اس کی سطح ہموار یا تپ دار ہوتی ہے۔ اس کا رنگ سفید سے سیاہ تک مختلف ہوتا ہے اور یہ مختلف سائز میں ہوتا ہے۔ ان میں سے کچھ اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ وہ نٹ کے سائز کے ہوتے ہیں۔ جب کہ کچھ سنگترے کے سائز کے بڑے ٹرفل بھی پائے جاتے ہیں۔