سعودی عرب کی جانب سے یمن میں بے گھر افراد کے کیمپس میں پانی کی فراہمی

شاہ سلمان مرکز نے مرب میں 4 کیمپوں میں مقیم ہزاروں افراد کے لیے پانی کا انتظام کردیا،رپورٹ

منگل 24 جنوری 2023 15:55

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2023ء) شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی فنڈنگ سے شمال مشرقی یمن کی مرب گورنری میں مقامی اتھارٹی نے چار کیمپوں میں ہزاروں بے گھر لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدام محفوظ مقامات تک بے گھر افراد کی رسائی کو بڑھانے ان مقامات پرپانی کی ترسیل کے منصوبوں کے حصے کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عبد ربہ مفتاح نے مرب شہر کے شمال میں چار کیمپوں میں بے گھر ہونے والوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کی لاگت 600,000 ڈالر ہے جس کی مالی اعانت شاہ سلمان مرکز نے کی۔ اس منصوبے کو یمن میں نقل مکانی کی بین الاقوامی تنظیم کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔عبد ربہ مفتاح نے کہا کہ 28 ہزار بے گھر مردوں اور عورتوں کو السویدا، البطحا، سائل المیل اور حوش الجامعہ کے کیمپوں میں رکھا گیا ہے یہ منصوبہ کنوئیں سے پانی کے لیے پمپنگ یونٹ اور کنکریٹ کی ٹینک پر مشتمل ہے۔ ٹینک میں 300 کیوبک میٹر پانی کی گنجائش ہے۔

متعلقہ عنوان :