انسداد پولیو مہم کی کامیابی اور ہدف حاصل کرنےکے لیے مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے ، ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری

منگل 24 جنوری 2023 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی اور ہدف حاصل کرنےکے لیے مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ مہم کے دوران انکاری اور پولیو قطرے نہ پلانے والے والدین کو قائل کرکے بروقت حفاظتی قطرے پلایا جاسکے۔اس کے علاووہ جعلی فنگر اور ہاؤس مارکنگ کے روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سےپولیو مہم کامیاب اور پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ایوننگ ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد زوہیب الحق صدیقی لیویز رسالدار حاجی عبدالبصیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈبلیو ایچ آو ایریا کوارڈنیٹر unicef ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن افسران محکمہ صحت و دیگر محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں آفیسر نے ڈی سی چمن عبدالحمید زہری کو انسداد پولیو مہم کے حوالےسے تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہاکہ انکاری والدین کو قائل کرتے ہوئے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ پولیومہم کی کامیابی اور مطلوبہ اہداف حاصل کرنے سے ہی ہم اپنے علاقے اورصوبے سے پولیومرض کا مکمل خاتمہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام بچوں تک پولیو کے قطرے کی رسائی بے حد ضروری ہے۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ،پولیس ،سیاسی و سماجی شخصیات اور علماءکرام معاشرے کو پولیو سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے خصوصاً والدین کی جانب سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون سے مزید بہتر ی آئے گی لہذا حالیہ حفاظتی مہم میں اسی جذبہ اور محنت سے اپنی ذمہ د اریاں سرانجام دے کر ہم اپنے صوبے سے پولیو کا مکمل خاتمہ کریں گے انہوں نے کہا کہ پولیومہم کے دوران فل پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور کہا کہ مہم کے دوران پولیو ورکرز کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور آخر وقت تک پولیو ورکروں کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار موجود رہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کیا جائے گا اس دوران ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے انسداد پولیو ٹیم اور سیکیورٹی انتظامات اور کارکردگی کا جایزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :