اثرا کے زیر اہتمام جاری نمائش میں پہلی بار 150 سالہ پرانا غلاف کعبہ بھی موجود
شہ پارے اور آرٹ ورک جدید عصری فنون اور اسلامی فنون کا امتزاج ہیں،عرب میڈیا کی رپورٹ
بدھ 25 جنوری 2023 12:57
(جاری ہے)
یہاں رکھے گئے فن پاروں میں ڈیڑھ سو سال پرانے غلاف کعبہ کی موجودگی بھی شائقین کے لیے بھر پور توجہ کا مرکز ہے۔
ابو شلیح کے مطابق 150 سال پرانا غلاف کعبہ 2022 میں اثرا کی رسائی میں آیا ہے۔ یہاں پہلی بار اہل نظر اس نادر غلاف کعبے کی زیارت کر رہے ہیں۔واضح رہے کسو یعنی غلاف کعبہ سیاہ ریشم سے تیار کیا گیا ہے جس میں سرخ اور سبز رنگ کے ریشم کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسے چاندی کے چمکتے تاروں سے کی گئی کڑھائی سے مزین کیا گیا ہے جو سفید کاٹن کے اوپر چسپاں ہے۔کسو نمائش میں موجود شہ پاروں میں سے سب سے نمایاں حیثیت کا حامل ہے اور شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنا ہوا ہے۔نمائش میں اسلامی اور عصری فنون کا امتزاج نظر آتا ہے۔ جیسا کہ ایک شہ پارہ ' اللہ کے تعارف و تعریف کے کے انداز میں 'ھواللہ ' ایک سعودی شہری لولو الحمود کے ذوق کا اظہار ہے۔یہ کام نمایاں طور پر اسلامی فنون کے انداز اور آج کے فنون کا ایک خوبصورت مظہر ہے۔ علاوہ ازیں قدیمی اسلحہ سے متعلق نوادرات بھی اثرا کی اس نمائش کا حصہ ہیں۔ اس میں قدیم تر اور نیم قدیم دونوں طرح کے اسلحے کے شاہکار ان ادوار کی نمائندگی کر رہے ہیں۔جدہ میں یہ نمائش 23 جنوری سے شروع ہوئی ہے۔ جبکہ ماہ اپریل میں بھی جاری رہے گی۔ تاکہ دور و نزدیک کے اہل ذوق اسے دیک سکیں ۔ نمائش کا مقصد عوام میں اپنی اسلامی تہذیب سے رابطے کو مستحکم رکھنا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.