لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ملک بھر میں بجلی کے شٹ ڈاون کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، این ٹی ڈی سی سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا

بدھ 25 جنوری 2023 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ملک بھر میں بجلی کے شٹ ڈاون کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، این ٹی ڈی سی سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے حکم دیا کہ وجوہات بتائی جائیں کہ بجلی کا بریک ڈائون کیوں ہوا جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں جاری شٹ ڈاون سے اربوں روپے کا نقصان ہوا،شہریوں کو شدید مشکلات اور پیٹرول کی قلت کا سامنا رہا، بجلی کا طول شٹ ڈاون ملکی مفاد کے خلاف ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث پہلے ہی انڈسٹریاں بند ہو رہی ہیں، حکومت سمیت متعدد اداروں کی غفلت کے باعث ملک بھر میں شٹ ڈائون ہوا،6 گھنٹے کی تاخیر کے بعد وجوہات جاننے کیلیے کمیٹی بنائی گئی، استدعا ہے کہ عدالت ذمہ داروں کو سزا اور آئندہ شٹ ڈائون کی روک تھام کے لیے اقدامات کا حکم دی