ک*چ حادثے میں 41افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوئے ،یس ایس پی لسبیلہ اسرار احمد عمرانی

اتوار 29 جنوری 2023 20:40

ب*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) ایس ایس پی لسبیلہ اسرار احمد عمرانی نے کہا ہے کہ کوچ حادثے میں 41افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوئے پولیس اور ریکسیو ٹیموں نے 38جھلسی ہوئی لاشیں ہسپتال منتقل کی ہیں، کوچ کا ڈرائیور اور کلینر بھی واقع میں جاں بحق ہو گئے ہیں، تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی اسرار احمد عمرانی کا کہنا ہے کہ کوچ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیںاور کوچ کو آگ لگی ہوئی تھی، ٹیموں نے فوری طور پر دو لاشوں کو پہلے ہسپتال منتقل کیا اور بعد میں پولیس نے ریسکیو کے عملے کے ہمراہ مزید 38جھلسی ہوئی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، 4زخمیوں کوکراچی منتقل کیا جا رہا تھا جن میں سے ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا اور ہلاکتوں کی تعداد 41ہو گئی ، 3زخمی ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لاشیں جھلس جانے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں، انہیں کراچی منتقل کر کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرنے کے بعد شناخت کیلئے بھیجے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ ایک زخمی نے بتایا کہ کوچ مسافروں سے بھری ہوئی تھی اور حادثے کا شکار ہونے والی کوچ بھی نئی ہے، اور مذکورہ کوچ ملت کمپنی کی تھی جس کا ڈرائیور اور کلینر بھی حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں، کوچ پل کی دیوار کیساتھ 20سے 25فٹ رگڑ کھانے کے بعد نیچے گری مذکورہ کوچ الٹی گرنے کے دوران دو لاشیں اور زخمی شیشے ٹوٹنے سے باہر گرے اور دیکھتے ہی دیکھتے کوچ میں لگنے والی آگ نے کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پولیس اور اتنظامیہ حادثے کا شکار ہونے والی کوچ میں آگ لگنے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے، تاکہ اصل وجوہات کو سامنے لایا جا سکی