فیصل آباد نیو نیوز کی ٹیم پر حملے کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پیر 30 جنوری 2023 12:18

فیصل آباد نیو نیوز کی ٹیم پر حملے کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2023ء) فیصل آباد نیو نیوز کی ٹیم پر حملے کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس متحرک ہے سات جنوری کو فیصل آباد کے علاقے ستیانہ روڈ خضراء مسجد موڑ پر مسلح افراد نے نیو نیوز ٹیم پر حملہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

دو گاڑیوں میں سوار دس سے زائد مسلح افراد نے نیو نیوز کی گاڑی کو ہٹ کیا اور تلخ کلامی کرتے ہوئے مسلح افراد نے نیو نیوز کے کیمرہ مین اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کیمرہ و دیگر سامان بھی توڑ دیا تھا۔

تشدد کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے تھے تھانہ پیپلز کالونی کے ایس ایچ او ذیشان رندھاوا نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے نیو نیوز کی ٹیم پر حملے میں ملوث تین افراد کو تحویل میں لے لیا ہے جن کی شناخت محمد ساجد، م وسیم عباس اور محمد اسامہ کے نام سے ہوئی ہے