سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فیملی ڈیٹا لیک کیس

ایف آئی اے کی جانب سے چالان جمع نہ ہونے پر مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی

پیر 30 جنوری 2023 22:56

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فیملی ڈیٹا لیک کیس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2023ء) ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید کی فیملی کا ڈیٹا لیک ہونے کے کیس کی سماعت کی۔سماعت آئندہ تاریخ پیشی 17 فروری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنرل ریٹائرڈ قمر جاویدکی فیملی کا ڈیٹا لیک ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے کی جانب سے چالان ابھی جمع نہیں کرایا گیا۔صحافی شاہد اسلم ؁وکیل احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے صحافی شاہد اسلم کی حاضری لگائی،صحافی پر جنرل قمر جاوید باجوہ کے ڈیٹا لیک میں معاونت کا الزام ہے،تین مرکزی ملزمان کیس میں ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔