پشاور ،مسجد میں خود کش دھماکہ قابل مذمت ، ملک دشمن قوتیں وطنِ عزیز میں انتشار پھیلانے کیلئے ایک بار پھر سرگرم عمل ہیں،بشری رند

پیر 30 جنوری 2023 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2023ء) پارلیمانی سیکڑیری ایس اینڈ جی اے ڈی محترمہ بشریٰ رند نے پشاور کی مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں پارلیمانی سیکڑیری ایس اینڈ جی اے ڈی محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں وطنِ عزیز میں انتشار پھیلانے کے لئے ایک بار پھر سرگرم عمل ہیں اور سازشوں میں مصروف ہیں . انہوں نے کہا کہ بیگناہ انسانوں کا خون بہانا کسی بھی مذھب اور معاشرے میں قابل قبول نہیں . ملک دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتی، لیکن قوم متحد ہے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے، پارلیمانی سیکڑیری ایس اینڈ جی اے ڈی محترمہ بشریٰ رند نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے�

(جاری ہے)