امریکہ میں لاپتہ سعودی نوجوان کی موت کا اعلان

منگل 31 جنوری 2023 15:47

امریکہ میں لاپتہ سعودی نوجوان کی موت کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2023ء) امریکہ میں لاپتہ ہونے والے سعودی نوجوان کی موت کا اعلان کردیا گیا۔ بدر فلاح العنزی نے اپنے چھوٹے بھائی عبدالرحمن العنزی کی موت کا اعلان کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عبد الرحمن العنزی صبح امریکہ کے علاقے کلیولینڈ میں لاپتہ ہوگئے تھے۔ مقتول سعودی عبدالرحمن العنزی شادی شدہ تھا اور اس کے بچے بھی تھے ۔

وہ سرکاری ملازم تھا۔

(جاری ہے)

عبد الرحمن العنزی لگ بھگ 3 ماہ قبل اپنے بڑ ے بھائی بندر کے ساتھ علاج کے لیے امریکہ گیا تھا۔عبد الرحمن العنزی اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے لیے باہر گیا اور واپسی کے دوران ن ایک جھیل کے پیچھے باتھ روم جانے کے لیے رک گیا اور اپنا تمام ذاتی سامان گاڑی میں چھوڑ گیا تھا۔ اس میں اس کا فون بھی موجود تھا۔ عبد الرحمن العنزی کچھ منٹ کا کہ کر گیا مگر دیر تک واپس نہ آیا۔ پھر اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا تھا۔ اس کے بھائی نے پیر کے روز اس کی موت کا اعلان کردیا۔