تقرری کے منتظر علی نواز ملک سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب تعینات

کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ایس ایس پی سی آئی اے کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 2 فروری 2023 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) پنجاب حکومت نے تقرری کے منتظر علی نواز ملک کو سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب تعینات کر دیاکر دیا۔علی نواز ملک کا تعلق انفارمیشن گروپ سے ہے اور وہ گریڈ 20 کے آفیسر ہیں۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ایس ایس پی سی آئی اے لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ایس ایس پی لیاقت علی ملک کا تعلق پاکستان پولیس سروسز کے 33 ویں کامن سے ہے ۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک اس سے قبل بطور ایس پی سی آئی اے لاہور، ایس ایس پی ایڈمن لاہور، سی ٹی او لاہور ،ڈی جی انٹی کرپشن گلگت بلتستان ،ڈی آئی جی بلتستان رینج ،ایس ایس پی آپریشن لاہور، جھنگ اور بہاولنگر میں بطور ڈی پی او فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔لیاقت علی ملک کو خیبر پختونخواہ سمیت پاکستان بھر میں اہم عہدوں پر خدمات کا وسیع تجربہ ہے ۔ کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہصوبائی دارالحکومت لاہور کو کرائم فری زون بنائیں گے،جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی معافی نہیں،میرے دفتر کے دروازے شہریوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں،میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔