وفاقی دارالحکومت میںپولیس کی گھرگھر جاکر ملازمین و کرایہ داروں کی رجسٹریشن کیلئے ’’ناک دی ڈور ‘‘مہم جاری

جمعہ 3 فروری 2023 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر گھرگھر جاکر ملازمین و کرایہ داروں کی رجسٹریشن کیلئے "Knock the door"مہم کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ کوہسار کی حددو میں562 گھروں کے 643 افراد کے کوائف کا اندراج مکمل کر لیا گیا، مہم میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی،محلوں میں جاکر کرایہ دار وں اور گھریلو و ملازمین کی رجسٹریشن کو یقینی بنارہے ہیں،تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا ء کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میںاسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے گھر گھر جاکر ملازمین وکرایہ داروں کی رجسٹر یشن کیلئے "Knock the door"مہم کا سلسلہ جاری ہے، اس مہم کے دوران اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکرکرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کو یقینی بنارہے ہیں،-اس سلسلے میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے تھانہ کوہسار کے علاقے میں کل 562 گھروں کے 643 افراد کے کوائف کا اندراج کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اس مہم کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضا ء کو برقرار کھنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن سے نا صرف شرپسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جاسکتی ہے بلکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کوغیر قانونی سر گرمیوں سے روکا جاسکتا ہے، رجسٹر یشن نا کروانے کی صورت میںکوئی بھی شر پسند عنا صر عام شہری کا روپ ڈھال کر چوری اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوکر نقصا ن پہنچاسکتاہے، اسلام آبا دکیپیٹل پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو ایک محفوظ ترین ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔