مہنگا ڈالر اور عدم دستیابی کے باعث ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا

ہفتہ 4 فروری 2023 17:49

مہنگا ڈالر اور عدم دستیابی کے باعث ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) مہنگا ڈالر اور عدم دستیابی کے باعث ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرول کا صرف 16 اور ڈیزل کا 30 دن کا ذخیرہ رہ گیا ہے، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وزارت پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کو مدد کیلئے خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے آئل کمپنیز کی روپے میں بینک کریڈٹ لمٹ20 سکڑ گئی، تیل منگوانے کیلئے ہماری بینک کریڈٹ لمٹ میں فوری اضافہ کیا جائے جبکہ ڈالر کی قیمت کے فرق کو کنزیومرز پر فوری منتقل کیاجائے۔

آئل کمپنیزایڈوائزری کونسل کے مطابق فی ڈالر45روپے کا نقصان حکومت پوراکرے، جنوری میں فروخت شدہ تیل کی قیمت ڈالر کے حالیہ ریٹ سے اداکرنا پڑی، خط کے مطابق آئل سپلائی چین اور ریفائنریز کی پیداوار متاثر ہونے لگی۔

متعلقہ عنوان :