مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کرسکونگا ،شاہد آفریدی نے بیٹی کے نکاح میں شرکت نہ کر نے کی وجہ بتا دی

ہفتہ 4 فروری 2023 18:02

مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کرسکونگا ،شاہد آفریدی نے بیٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم کا خط شیئر کر کے ان کی بیٹی کے نکاح میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کر سکے ۔شاہد آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی خط کی کاپی کے مطابق وزیراعظم نے 27 جنوری کو شاہد آفریدی کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ وہ مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے خط میں شاہد آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔شہباز شریف نے تقریب میں مدعو کرنے پر شاہد آفریدی کا شکر یہ بھی ادا کیا تھاوزیراعظم کی جانب سے خط پر شاہد آفریدی کے گھر کا پتا بھی درج ہے۔خط کے بعد اب شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیٹی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرنے پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ ہمیں دعائوں میں یاد رکھیے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل رائونڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے گزشتہ روز نکاح ہوگیا تھا۔