محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی ،تھانہ منکیرہ تھانیدار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 4 فروری 2023 18:08

محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی ،تھانہ منکیرہ تھانیدار رشوت لیتے ہوئے ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے ریجن کے علاقہ بھکر میں مجسٹریٹ کی زیر نگرانی چھاپہ مار کر تھانہ منکیرہ کے تھانیدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور 45 ہزار کے نشان زدہ رقم رشوت برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر میں تحصیل منکیرہ کے اعجاز حسین تھانہ منکیرہ میں تعینات اے ایس آئی عبدالغفار چھبورا نے مقدمہ درج کرنے کیلئے 50ہزار روپے رشوت کا تقاضا کیا تو اس نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاصمہ اعجاز چیمہ کو معاملہ سے آگاہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اے ایس آئی کوئی کام بغیر رشوت نہ کرتا ہے جس پر ریجنل ڈائریکٹر نے محمد اکرم سرکل آفیسر کو ایکشن کا حکم دیا۔

جس نے فیاض احمد ساجرا مجسٹریٹ دفعہ 30 کی نگرانی میں چھاپہ مار کر تھانہ منکیرہ کے اے ایس آئی عبدالغفارچھبور ا کو مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 45ہزار روپے رشوت کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے۔جس پر ملزم تھانیدار کے خلاف مقدمہ نمبر3/2023تھانہ اینٹی کرپشن بھکر درج کرکے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :