ایکسائز پولیس شکارپور کی کارروائی،80کلو گرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2ملزمان گرفتار

پیر 6 فروری 2023 20:55

ایکسائز پولیس شکارپور کی کارروائی،80کلو گرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش ..
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) ایکسائز پولیس شکارپور نے کارروائی کرتے ہوئی80کلو گرام چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کر دو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپٹکر رحیم بخش سنجرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبد الرزاق اور نجیب اللہ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 80 کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان کا تعلق مستونگ بلوچستان سے ہے، ملزمان سے جرس بیڈ فورڈ ٹرک نمبر سی- 1458 سے برآمد کی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا۔کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ نے مبارکباد دیتے ہوئے افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں اور سندھ میں منشیات اسمگل کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادیں۔