لوکل فارما کمپنی کی تیار کردہ فولک ایسڈ،آئرن کی گولیاں غیر معیاری قرار

شہری غیر معیاری دونوں گولیوں کا استعمال نہ کریں، ڈریپ نے فولک ایسڈ ، آئرن کی گولی کے بیج کے غیر معیاری ہونے کا الرٹ جاری کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 7 فروری 2023 16:24

لوکل فارما کمپنی کی تیار کردہ فولک ایسڈ،آئرن کی گولیاں غیر معیاری قرار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔07 فروری 2022ء) لوکل فارما کمپنی کی تیار کردہ فولک ایسڈ اور آئرن کی گولیاں غیر معیاری قرار دی گئیں۔ ڈریپ کی جانب سے فولک ایسڈ ، آئرن کی گولی کے بیج کے غیر معیاری ہونے کا الرٹ جاری کر دیا۔غیر معیاری دوا پر الرٹ شہریوں، ڈاکٹرز،اسپتالوں اور فارمیسی کو جاری کیا گیا۔ڈریپ کی فارما کمپنی کو ادویات کا غیر معاری بیج مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کر دی۔

ڈریپ نے ہدایت کی کہ ڈسٹری بیوٹرز کی ترسیل اور فارمیسیز فروخت نہ کریں۔آئرن گولی 100,فولک ایسڈ 0.35 ایم جی کا بیج 2781 غیر معیاری ہے۔ڈریپ نے الرٹ کیا کہ شہری غیر معیاری دونوں گولیوں کا استعمال نہ کریں۔ دوسری جانب بتایا گیا کہ ملک میں خام مال کی عدم دستیابی اور لاگت میں اضافے کے بعد قیمتوں پر نظر ثانی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ادویات بنانے والی 3 ملٹی نیشنل اور 15 کے قریب مقامی کمپنیوں نے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی ہے کیوں کہ طویل عدالتی چارہ جوئی کے بعد قیمتوں پر نظرثانی کے فیصلے کے باوجود پالیسی بورڈ نے ادویات بنانے والی 60 سے زائد کمپنیوں کی سفارشات کو نظر انداز کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملٹی نیشنل اور مقامی 60 سے زائد کمپنیوں نے پالیسی بورڈ کو لاگت میں اضافہ کے عوامل اور خام مال مہنگا ہونے سمیت توانائی و ترسیل کی لاگت کے ادویہ سازی پر اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے 38 فیصد تک اضافہ کی درخواست کی تھی، ملک میں ادویات بنانے والی تقریباً 50 کمپنیوں نے اس اقدام پر پالیسی بورڈ کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے نوٹسز کی تعمیل رواں ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔