
تمام صنعتیں تعمیراتی شعبہ سے وابستہ ہیں‘ کاشف انور
راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے متعلق تاجر برادری کے تحفظات دور کیے جائیں
بدھ 8 فروری 2023 20:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر معیشت مشکل میں ہے تو بڑے تعمیراتی منصوبے شروع کیے جائیں کیونکہ ان سے تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔
کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 32 ہزار ممبران اور اس میگا پراجیکٹ کی وجہ سے جن صنعتوں کی نقل مکانی متوقع ہے، انہیں اس پراجیکٹ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں لہذاآگاہی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران اور سٹاف کو پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ موٹرویز کے ذریعے منڈیوں کو کھیتوں سے منسلک کرنا ہوگا اور معاشی و سماجی مسائل حل کرنے کے لیے نئے شہر قائم کرنا ہونگے۔ ایل سی سی آئی کے صدر نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مضبوط رابطہ کو یقینی بنانے کے لیے فوکل پرسنز کا تقرر بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ راوی اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی صنعت کو بے پناہ فروغ حاصل ہوگا تاہم سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنا ضروری ہے۔ اس موقع پر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاشف قریشی نے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی ۔انہوں نے لاہور چیمبر کے صدر کو بتایا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی جولائی 2020 میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے تحت وجود میں آئی تھی ۔راوی اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ 46 کلومیٹر طویل ریور فرنٹ سٹی ہے جس کا کل رقبہ 110,604 ایکڑ ہے جسے 10 ملین رہائشیوں کے لیے تیار کیا جائے گا۔ اس منصوبے کو 3 مرحلوں میں مکمل کیا جانا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
-
بینکس (کل )بند رہیں گے
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم ،فارمی انڈے مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.