فیصل آباد،ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری 90سے زائد وارداتوں میں سماج دشمن لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار

اتوار 12 فروری 2023 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2023ء) فیصل آباد شہر اور گدونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، مزید 90 سیزائد وارداتوں کے دوران سماج دشمن لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہوگئے ، وارداتیں کرنے والے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق جمیل پارک سے سمیع سے نقدی‘ فون‘ سرسیدٹائون ڈی بلاک اعظم یٰسین چوک کے قریب علی اصغر سے نقدی‘ فون‘ 289 رب کے قریب ہارون سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 263 رب کے قریب حاجی محمد سلیم سے گن پوائنٹ پر اڑھائی لاکھ روپے‘ فون‘ منڈی موڑ کے قریب سرفراز سے نقدی‘ فون‘ مراد کالونی کے قریب انصاف سے نقدی‘ فون‘ امین پور بنگلہ روڈ پر 31 ج ب کے قریب ثاقب علی شاہ کی دکان میں داخل ہونے والے ڈاکو 60ہزار روپے‘ فون چھین کر لے گئے‘ گندانالہ کے قریب نوید انجم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ پی ایس او پٹرول پمپ جڑانوالہ روڈ کے قریب آصف سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ 51 ج ب کے فہیم ظفر سے 50ہزار روپے‘ فون‘ نشاط آباد کے علاقہ سیم نالہ پر عرفان خالد سے نقدی‘ فون‘ 8 ج ب کے قریب محمد احسن الیاس سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 202 رب کے عرفان علی سے نقدی‘ فون‘ ساہیانوالہ کے قریب عبدالل? آفتاب کی حویلی میں داخل ہونے والے ڈاکو ملازمین کو باندھ کر 10لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی ٹرک پر لوڈ کر کے فرار ہو گئے، مدینہ ٹائون ذیشان روڈ پر خالد شہزاد سے نقدی‘ فون‘ مدینہ ٹائون الحبیب بنک کے باہر سے شیخ محمد علی سے 50ہزار روپے‘ فون‘ الل? ہو والا ڈیرہ کے قریب عتیق شاہین سے 20ہزار روپے‘ فون‘ مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال گارڈن کے رہائشی سہیل اعظم نے بتایا کہ گھریلو ملازمائیں 80تولے زیورات‘ اڑھائی لاکھ کی نقدی لے اٴْڑیں، لنڈا بازار کے قریب عاطف سے 90ہزار روپے‘ فون‘ 89 گ ب کے عتیق کی فیکٹری میں داخل ہونے والے ڈاکو ملازمین کو یرغمال بنا کر نقدی‘ موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ 31 گ ب کے سرور سے 50ہزار روپے‘ فون‘ 617 گ ب کے قریب تصور حسین سے ٹریکٹر ٹرالی اور فون چھین کر فرار ہو گئے‘ 425 گ ب کے فرہاد احمد سے ساڑھے تین لاکھ روپے‘ فون چھین کر فرار ہو گئے، تحصیل والی مسجد کے باہر سے علی عباس‘ گورونانک پورہ سے مرتضیٰ ‘ڈیرہ سائیں قبرستان سے قدیر‘رضا آباد شجاع اللہ پارک سے عبدالحمید‘شادمان ٹائون سے عابد رسول‘کلیم شہید پارک سے علی اصغر‘عرفان‘رضاآباد سے نعیم‘کلیم شہید پارک سے تھانیدار عابد حسین‘نارووال گلی سے سجاد‘سرسیدٹائون سے محمد رحمان‘ایوب کالونی سے نذیراحمد‘مکہ مارکی سے ذوالفقار‘ نلکہ کوہالہ کے شفاقت علی ایئرمال کے باہر سے آفتاب محمود‘126 ر۔

(جاری ہے)

ب کے اشفاق‘محلہ میمونی سنگھ والا سے منصورعلی‘240گ ب کے شکیل‘سبزمنڈی سے ناصر‘66ر۔ب کے مشتا‘بسم اللہ ٹائون سے عبدالوحید‘سمندری سے عثمان کی موٹرسائیکل چورلیکر رفوچکر ہوگئے۔ علاوہ ازیں کچہری بازار سنی ایکسچینج رقم تبدیل کروانے گیا تو رکشہ ڈرائیور اس کا بیگ لے اڑا‘ جس میں ملکی وغیر ملکی کرنسی کے علاوہ دیگر سامان بھی موجود تھا۔

چور کوتوالی روڈ سے دکاندار ظہیر احمد کی دکان سے بجلی کا میٹر لے گئے‘ طارق کالونی کوکیانوالہ روڈ کے شمیم اختر کے گھر سے ملازمہ زیورات‘ نقدی لے گئی، پیپلزکالونی کے وسیم کے گھر سے گیس کا میٹر‘ ستیانہ روڈ پر عبدالرحمن کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان‘ جلوی مارکیٹ سے رضوان کا فون‘ جڑانوالہ کے امین اینڈ سنز کے شاہد دلبر کی دکان سے فون چوری‘ تاندلیانوالہ کے شبیر حسین‘ عمیر مجاہد کے گھر کے باہر سے لال پمپس‘ 212 گ ب کے عثمان کی ڈھاری سے بکرے چور لے اٴْڑے‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔