محب وطن سیاسی سوچوں پر مشتمل کمیٹی اتفاق رائے سے معیشت کی بہتری کے لیے کردار ادا کرے۔ خواجہ رمیض حسن

اقوامِ عالم میں اس وقت معاشی اہداف کا مقابلہ ہے، ترقی پذیر ممالک کو سوچی سمجھی سازش کے تحت قرضوں کے بوجھ تلے اور معاشی دباؤ میں رکھا گیا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 3 مارچ 2023 12:13

محب وطن سیاسی سوچوں پر مشتمل کمیٹی اتفاق رائے سے معیشت کی بہتری کے لیے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2023ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے جاری بیان میں کہا کہ سیاسی قوتیں آئندہ ٹرم اقتدار کی جنگ میں ریاستی حالات کی سنگینی سے بے خبر ہیں۔ انہوں نے کہ اس وقت جغرافیائی تناظر میں تبدیلیاں رونماء ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوامِ عالم میں اس وقت معاشی اہداف کا مقابلہ ہے، ترقی پذیر ممالک کو سوچی سمجھی سازش کے تحت قرضوں اور معاشی دباؤ میں رکھا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہمحب وطن سیاسی سوچوں پر مشتمل کمیٹی اتفاق رائے سے معیشت کی بہتری کے لیے کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :