
اربوں روپے ناجائز ریفنڈز دینے پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی، ڈاکٹر آصف جاہ
شاہد نذیر چودھری
جمعہ 18 اپریل 2025
14:46

(جاری ہے)
پراپرٹی ٹیکس میں ردوبدل کی سفارشات بھی تیار کی جا رہی ہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ کسٹم میں اربوں روپے کا مال ضائع ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کا دو مرتبہ نوٹس لیا گیا ہے۔ جن پر عمل کرنے سے کئی ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے۔ مزید بھی نوٹس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکا گیا ہے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی تعداد خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ بتائی گئی تھی جس پر ایف ٹی او نے سفارشات پیش کیں۔ گاڑیوں اور دیگر سامان کی نیلامی سے حکومت کو اربوں روپے ملے۔۔ صدر ایوانِ صنعت و تجارت لاہور ابو ذر شاد نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کرپٹو کرنسی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارشات انتہائی اہم ہیں۔ یہ شعبہ ملک کی معیشت کو گھن کی طرح چاٹ رہا تھا۔ اس شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجاویز انتہائی اہم ہیں ان پر عمل درآمد سے موجود ٹیکس دہندگان پر مالی بوجھ کم ہو گا اور قومی معیشت میں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ انہوں نے ایف ٹی او کو ایسا ادارہ بنانے کی کوشش کی کہ لوگ دوسرے قانونی ذرائع کی بجائے ایف ٹی او کو ترجیح دیں۔ ہمارے ہاں مقدمات دادا سے پوتے تک چلتے ہیں۔ ہم نے 65 دن میں فیصلہ کرنے کی قانونی مدد صرف 39 دن کردی۔ کمشنر اور چیف کلکٹر کو ایک فون کرنے سے مسئلے حل کروائے۔ ہم حقیقی، جائز ریفنڈز دلواتے ہیں ورنہ ایف ٹی او نے جعلی اور فلائنگ انوائسز کے کیسز پر ایف بی آر کے بعض افسران کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی سفارشات پیش کیں۔ کرپٹو کرنسی کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کروایا جا رہا ہے۔ اس شعبے میں ٹیکس چوری روکنے کی ہدایت کی ہے۔ ہم بڑے ٹیکس دہندگان کو وی آئی پی کا درجہ دینے اور کچھ سہولتیں دینے کی سفارشات پیش کریں گے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کو بے شمار بجٹ تجاویز موصول ہوئی ہیں جنہیں سکروٹنی کے بعد وزارت کو بھیجا جا رہا ہے۔ ایک ٹیکس دہندہ کو 2333 روپے واپس نہ ملنے پر سابق صدر نے ان سے معذرت کی تھی۔ ملتان ڈویژن میں ایک اسٹنٹ کمشنر کے اوپر تلے نوٹسز ٹیکس دہندہ کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ یہ مسئلہ حل کروایا۔ کاغذ کے ایک ٹکڑے پر شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔ سابق صدر چیمبر کاشف انور نے ایف ٹی او کے اختیارات میں اضافے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری پالیسی کم از کم پانچ سال جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے پی او ایس میں رجسٹریشن کے لیے رقم بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے ہر دو ماہ بعد پاسورڈ تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لینے اور ایک دکان کے مالک کا نام پوائنٹ آف سیل سے نکالنے کی سفارشات پیش کی۔ خواجہ خرم نے کہا کہ مجھے شکایت کرنے کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس میں دی گئی دو سال کی مدت کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ٹی او میں درخواست دینے والوں کے کھاتے کھول دئیے جاتے ہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا کہ ہماری ایف بی آر کے ساتھ یہ تحریری انڈرسٹینڈنگ موجود ہے کہ شکایت کنندہ کا کوئی پرانا کھاتا نہیں کھولا جائے گا۔ انہوں نے اس دستاویز کی کاپی مہیا کرنے کی ہدایت دی۔ رجسٹرار ایف ٹی او خالد جاوید نے کہا کہ انتقامی کارروائی جہاں بھی ظاہر ہو، اس کے خلاف فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رجسٹرار خالد جاوید نے کہا کہ ایف ٹی او میں شکایت پر اگر
مزید مقامی خبریں
-
پاکستان بیت المال ریجنل آفس لاہور میں آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد
-
واقعہ کربلا اسلام کی بنیادی اکائی اور اخوت و بھائی چارے کا درس ہے۔ چوہدری سالک حسین
-
7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس چوہدری اععجاز ککےشاہ کی رہائش سے برآمد
-
چوہدری سالک حسین کی زیرِ صدارت اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ٹاسک فورس کا پانچواں اجلاس
-
اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز کے درمیان نوجوانوں میں منشیات کیخلاف آگاہی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت صوبائی لیبر سیکریٹریز کا اجلاس
-
فرقہ واریت اور مذہبی جنونیت ملک کے زہرِ قاتل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
بجٹ میں معاشی استحکام، اور بیرون ملک محنت کشوں کے لیے سہولتوں کے نئے راستے کھولے گا. چوہدری سالک حسین
-
اے این پی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی کی ایرانی قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا بڈاپیسٹ پراسس ڈائیلاگ سے خطاب
-
کوٹ ادو پی ایف یو جے ورکرز کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل،
-
فاونٹین ہاوس لاہور میں ٹرانسجینڈرز کے ساتھ ورکشاپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.