پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان موٹا چاول کے بیجوں کے نرخ مقرر کر دیئے

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری جمعہ 18 اپریل 2025 14:49

پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان موٹا چاول کے بیجوں کے نرخ مقرر کر دیئے
لاہور  ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2025ء ) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان موٹا چاول کے بیجوں کے نرخ مقرر کر دیئے۔ دھان موٹا چاول بیج کے 19300 تھیلے فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سیزن کے لیے دھان موٹا چاول کے بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تمام مارکیٹنگ سنٹرز پر وافر مقدار میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

دھان کا شہ زور بیج برائے موٹا چاول کسانوں کو 3800 روپے فی 20 کلوگرام میں فروخت کیا جائے گا جبکہ دھان کی نئی قسم جی ایس آر 6 کی قیمت 3400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دھان کی نئی قسم GSR-6 بھرپور پیداوار کی حامل ہے اور یہ کم دورانیے میں تیار ہو جاتی ہے۔ محدود سٹاک کی وجہ سے کاشت کار حضرات پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دھان کا تصدیق شدہ بیج حاصل کریں۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے دھان کے بیجوں سے کسانوں کو فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہو گی اور پنجاب کا کسان خوشحال ہو گا۔ دھان کے کاشت کار گھر میں رکھے گئے بیج ہرگز استعمال نہ کریں اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج ہی استعمال کریں

متعلقہ عنوان :