Zبرازیل میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4 افراد ہلاک

ہفتہ 18 مارچ 2023 18:10

برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2023ء) برازیل کے شہر ساؤ پالو کی ایک سڑک پر ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد4افراد ہلاک ہو گئے۔برازیلین نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے کرنل کارلوس البرٹو ڈی کیمارگو جونیئر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ہوائی ٹیکسی کمپنی ہیلیمارٹ ٹیکسی ایریو کا ملکیتی رابنسن آر44ہیلی کاپٹر مقامی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے 3 ملازمین کو قریبی ساحلی شہر گاروجا سے واپس ساؤ پالو آتے ہوئے تکنیکی خرابی کے باعث روڈ پر گر کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حادثے پائلٹ جواؤ انٹورن نیٹو سمیت چاروں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے سے نو گاڑیاں متاثر ہوئیں تاہم ایسا لگتا ہے کہ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو عمارتوں اور گاڑیوں سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔