برازیل میں طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا،حادثے میں 3 افراد ہلاک
سنگل انجن پروپیلر طیارہ پامپولہا ائیرپور ٹ سے پرواز کے بعد صرف 9 منٹ میں حادثے کا شکار ہو گیا‘طیارے میں 5 افراد سوار تھے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 5 مئی 2026
17:38
(جاری ہے)
پائلٹ نے پرواز کے دوران کنٹرول ٹاور کو رابطہ کر کے ٹیک آف میں مشکلات کی اطلاع دی تھی، تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ شہری علاقے سیلیویر میں ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور کو پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک مسافر بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، باقی دو مسافر شدید زخمی ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں، خوش قسمتی سے عمارت کے اندر موجود کوئی شخص متاثر نہیں ہوا. فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق طیارہ عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل کے درمیان ٹکرایا اور اس کا ایک حصہ سیڑھیوں کے حصے میں جا گھسا، تاہم رہائشی اپارٹمنٹس کو براہ راست نقصان نہیں پہنچا عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت زور دار دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عمارت سے ایندھن کی شدید بو آنے لگی. برازیل ایئر فورس اور متعلقہ تحقیقاتی ادارے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کر رہے ہیں ابتدائی طور پر تکنیکی خرابی یا ٹیک آف کے دوران مسئلے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی.
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے کے بجلی کے پول اور ٹرک سے ٹکرانے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
-
ایران کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے
-
خطے میں امریکا کی موجودگی مغربی ایشیاء کے ممالک کیلئے امن کا ذریعہ نہیں ہے
-
امریکا اگر بی ٹو بمبار طیارے نہ بھیجتا تو ایران دو ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن جاتا
-
متحدہ عرب امارات پر مسلسل دوسرے روز میزائلوں اور ڈرون سے حملہ
-
آسمان پر قوسِ قزح کے رنگوں جیسے نایاب بادلوں کا دلکش نظارہ، ویڈیو وائرل
-
چین سے لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ
-
آبنائے ہرمز‘ ایران کا امریکی حملے میں 5 شہریوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ
-
برازیل میں طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا،حادثے میں 3 افراد ہلاک
-
ایران جنگ اگلے سال تک جاری رہی تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ، آئی ایم ایف
-
ملک میں گندم کے سیزن کے باوجود آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا
-
ایرانی ہیکر گروپ کا فجیرہ بندرگاہ کیخلاف سائبر آپریشن کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.