خطے میں امریکا کی موجودگی مغربی ایشیاء کے ممالک کیلئے امن کا ذریعہ نہیں ہے
خطے کے ممالک امریکا سے سکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کردیں، امریکی اڈوں نے میزبان ممالک کو کئی بار خطرے میں مبتلا کیا ہے،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا بیان
ثنااللہ ناگرہ
منگل 5 مئی 2026
21:38
(جاری ہے)
ایران بداعتمادی کے ماحول میں امریکا سے مذاکرات کررہا ہے۔
دوسری جانب خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی حکام نے بتایا ہے کہ امارات کا فضائی دفاعی نظام اس وقت میزائل اور ڈرون حملوں سے نمٹ رہا ہے، مختلف علاقوں میں سنائی دینے والی زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی اسی کا نتیجہ ہے۔ اس سے متحدہ عرب امارات پر گزشتہ روز کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ایران کا موقف سامنے آیا تھا۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے متحدہ عرب امارات پر ڈرون اور میزائل حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ دریں اثناں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی تاریخ کے سنہری دور سے گزر رہا ہے، ایران کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے، ایران کو بھی پتا ہے کہ اب ان کے پاس کوئی چانس نہیں ہے۔ ایران جب ہم سے بات کرتا ہے تو یہی کہتا ہے کہ ہمارا کوئی چانس نہیں،ایران ڈیل چاہتا لیکن کھیل بھی کھیل رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے،ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں گے تو دنیا مصیبت میں پڑ جائے گی،بی ٹو بمبار طیارے نہ بھیجتے تو ایران دو ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن جاتا، ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو آج ہم یہاں نہ ہوتے،ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو مشرق وسطیٰ اور اسرائیل ختم ہوجاتے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
خطے میں امریکا کی موجودگی مغربی ایشیاء کے ممالک کیلئے امن کا ذریعہ نہیں ہے
-
امریکا اگر بی ٹو بمبار طیارے نہ بھیجتا تو ایران دو ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن جاتا
-
متحدہ عرب امارات پر مسلسل دوسرے روز میزائلوں اور ڈرون سے حملہ
-
برازیل میں طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا،حادثے میں 3 افراد ہلاک
-
ایران جنگ اگلے سال تک جاری رہی تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ، آئی ایم ایف
-
ملک میں گندم کے سیزن کے باوجود آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا
-
ٹرمپ ذہنی، جسمانی طور پر موثر خدمات انجام دینے کے اہل نہیں، سروے
-
ایران کی متحدہ عرب امارات پر حملوں کی تردید
-
عالمی یومِ مزدور: جی ڈی آر ایف اے دبئی کا ڈیجیٹل انداز، 41 ہزار سے زائد مزدوروں کی شرکت
-
ایران کے سپریم لیڈر کو ختم کردیا
-
متحدہ عرب امارات کا ایران کی جانب سے فجیرہ میں ڈرون حملہ کرنے کا الزام
-
متحدہ عرب امارات کا ایران سے 4 کروز میزائل فائر کیے جانے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.