
تحریک انصاف کے ورکرز نے دوبارہ زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا
پولیس آپریشن کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان کی لاہور آمد سے قبل ہی کینال روڈ پر دوبارہ رکاوٹیں کھڑی کر دیں
محمد علی
ہفتہ 18 مارچ 2023
20:24

(جاری ہے)
خیال رہے کہ ہفتے کے روز زمان پارک کے باہر تجاوزات کیخلاف پولیس کا آپریشن کیا گیا۔
پولیس نے سڑکوں پر لگے خیمے اکھاڑ دیے۔ پنجاب پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی۔پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کا دروازہ کرین کی مدد سے توڑا۔عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اندر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔زمان پارک سے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے باعث اہلکار زخمی ہو گئے،زمان پارک اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی، جبکہ سندر داس روڈ سے زمان پارک آنے والے راستے بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیے گئے۔ ہفتے کی صبح عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے بعد زمان پارک کے اطراف پولیس نے آپریشن کیلئے پیش قدمی شروع کی،ڈی آئی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن قیادت کر رہے تھے اور آپریشن میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار حصہ لے رہے تھے۔ آپریشن میں اینٹی رائیٹ فواد اور سی آئی اے اہلکار بھی شامل تھے،پولیس کے مطابق زمان پارک عمران خان کی رہائش کے ارد گرد پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن موجود ہیں،جبکہ مسرت چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ زمان پارک پر حملہ آور ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
یہ کسی کی بھول ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن نہیں ہوں گے،اعتزاز احسن
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرعمران خان کو نوٹس جاری کر دیا
-
چوہدری شجاعت حسین کو صدر مسلم لیگ ق ڈکلیئر کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار
-
سابق امریکی سفیر کا عمران خان کو نااہل کرنے کی صورت میں بڑے نقصان کے خدشے کا اظہار
-
وزیراعظم نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت کر دی
-
لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم
-
پاکستان اور افغانستان میں زلزلے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی
-
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ،9 افراد جاں بحق
-
پنجاب میں یورپ جیسے مناظر، دیہی علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی
-
انتہائی شدت کا زلزلہ آنے کے باوجود پاکستان زیادہ تباہی سے بچ گیا
-
پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
-
زلزلے کی تباہ کاریاں، خیبرپختونخواہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.