خام پٹرول کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر10 فیصدکی کمی ریکارڈ

بدھ 22 مارچ 2023 12:51

خام پٹرول کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) ملک میں خام پٹرول کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر10 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022 سے لیکرفروری 2023 تک کی مدت میں ملک میں 5370000 ٹن خام تیل درآمد کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5954000 ٹن خام تیل کی درآمدریکارڈکی گئی تھی۔

فروری میں خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، فروری میں 711000 ٹن خام تیل کی درآمد ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال فروری میں 809000 ٹن تھی، جنوری کے مقابلہ میں فروری میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر45 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جنوری میں 490000 ٹن خام تیل درآمد کیاگیا جوفروری میں بڑھ کر711000 ٹن ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :