
کراچی،میزان بینک نے دنیا کے بہترین اسلامی ریٹیل بینک کا ایوارڈ جیت لیا
بدھ 22 مارچ 2023 20:24

(جاری ہے)
میزان بینک گزشتہ 17سالوں سے پاکستان کے بہترین بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے جو بینک کے استحکام اور تمام کیٹگریز کے صارفین کو شریعہ کے مطابق جدید موافق بینکنگ سلوشنز فراہم کرنے کی بینک کی صلاحیت کا اظہارہے۔
میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میزان بینک نے آئی ایف این کی جانب سے دنیا کے بہترین اسلامی ریٹیل بینک کاایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ہم اپنے صارفین کے مشکورہیں جو اسلامی بینکاری کی حمایت کرتے ہیں ا ور ہرسال ہمیں ووٹ دیتے ہیں۔ ہمارا استحکام، اسلامی مالیاتی شعبہ کی ترقی کیلئے ہماری شراکت اور سب سے اہم بات اسلامی بینکاری کو اولین ترجیح بنانے کیلئے ہماری غیر متزلزل وابستگی کو تسلیم کرنے پر ہم اپنے ساتھیوں اور سٹیک ہولڈرز کے مشکورہیں۔ اسلامک فنانس نیوز ایوارڈز میں دنیا بھرکے اسلامی مالیاتی انڈسٹری کے بہترین افراد کو ایوارڈز سے نوازاجاتاہے اور یہ ایوارڈز عالمی مالیاتی اسلامی انڈسٹری میں سب سے زیادہ باوقار او رتسلیم شدہ ایوارڈز میں سے ایک ہے۔ اسلامک فنانس نیوز بہترین اسلامی مالیاتی اداروں کے تعین کیلئے ہر سال بہترین بینکس پول کا بھی انعقاد کرتاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر کمی، برآمدات میں اضافہ ریکارڈ
-
قرضوں کا حجم مارچ کے اختتام تک 73 ہزار 688 ارب روپے ہوگیا، سٹیٹ بینک
-
برطانیہ سے ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان‘تیزی دیکھی گئی
-
100اور 1500 مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہوگی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے اضافہ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
جنگ بندی کے بعد پہلے ہی روز اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی، 9475 پوائنٹس کا اضافہ
-
سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی ، 100 انڈیکس ایک لاکھ 16ہزار 466پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
-
پاک بھارت جنگ بندی‘ اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کمی ریکارڈ
-
ایک سواور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.