میزان بینک کیلئے دنیا کے بہترین اسلامی ریٹیل بینک کا ایوارڈ

اسلامک فنانس نیوزایوارڈز میں میزان بینک نے پاکستان سطح کے تمام ایوارڈز بھی جیت لیے

بدھ 22 مارچ 2023 23:22

میزان بینک کیلئے دنیا کے بہترین اسلامی ریٹیل بینک کا ایوارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2023ء) ریڈ منی گروپ ملائیشیا کے اسلامک فنانس نیوزنے پاکستان کے معروف اسلامی بینک اور بڑے بینکوں میں سے ایک میزان بینک کو 2022کیلئے دنیاکے 'بہترین اسلامک ریٹیل بینک'کاایوارڈ د یا ہے۔ اسلامک فنانس نیوز ایوارڈز میں میزان بینک نے پاکستان سطح کے تمام 6ایوارڈز بھی جیت لیے ہیں۔ بینک کی یہ کامیابی پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اسلامی بینکاری کی بے مثال کامیابی اورمختلف شعبوں میں بینک کی بڑھتی ہوئی مضبوطی کی عکاسی ہے۔

آئی ایف این ایوارڈز میں میزان بینک نے دنیا کے بہترین اسلامی ریٹیل بینک کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بہترین اسلامک بینک، پاکستان کے بہترین انوسٹمنٹ بینک، پاکستان کے بہترین کارپوریٹ بینک، پاکستان کے بہترین ریٹیل بینک،پاکستان کے سب سے جدید بینک اور ڈیجیٹل پیشکش کرنے والے پاکستان کے بہترین بینک کے ایوارڈز بھی جیت لیے ہیں۔

(جاری ہے)

میزان بینک گزشتہ 17سالوں سے پاکستان کے بہترین بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے جو بینک کے استحکام اور تمام کیٹگریز کے صارفین کو شریعہ کے مطابق جدید موافق بینکنگ سلوشنز فراہم کرنے کی بینک کی صلاحیت کا اظہارہے۔

اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ الحمدللہ میزان بینک نے آئی ایف این کی جانب سے دنیا کے بہترین اسلامی ریٹیل بینک کاایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ہم اپنے صارفین کے مشکورہیں جو اسلامی بینکاری کی حمایت کرتے ہیں ا ور ہرسال ہمیں ووٹ دیتے ہیں۔ ہمارا استحکام، اسلامی مالیاتی شعبہ کی ترقی کیلئے ہماری شراکت اور سب سے اہم بات اسلامی بینکاری کو اوّلین ترجیح بنانے کیلئے ہماری غیر متزلزل وابستگی کو تسلیم کرنے پر ہم اپنے ساتھیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے بھی مشکورہیں۔

اسلامک فنانس نیوز ایوارڈز میں دنیا بھرکے اسلامی مالیاتی انڈسٹری کے بہترین افراد کو ایوارڈز سے نوازاجاتاہے اور یہ ایوارڈز عالمی مالیاتی اسلامی انڈسٹری میں سب سے زیادہ باوقار او رتسلیم شدہ ایوارڈز میں سے ایک ہے۔ اسلامک فنانس نیوز بہترین اسلامی مالیاتی اداروں کے تعین کیلئے ہر سال 'بہترین بینکس پول'کا بھی انعقاد کرتاہی