ایندھن سے بجلی کے پیداواری لاگت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 18.6 فیصدکا اضافہ

جمعرات 23 مارچ 2023 14:49

ایندھن سے بجلی کے پیداواری لاگت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں  ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2023ء) پن بجلی کے علاوہ دیگر زائع سے بجلی کے پیداواری لاگت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر18.6 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

نیپرا اورعارف حبیب ریسرچ کے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک کی مدت میں بجلی کی پیداواری لاگت 9.24 روپے فی کلوواٹ آورز ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بجلی کی پیداواری لاگت 7.79 روپے فی کلوواٹ آورز ریکارڈکی گئی تھی۔

فروری میں بجلی کی پیداوارلاگت 8.01 روپے فی کلوواٹ آورز ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 10.43 فیصدکم ہے، گزشتہ سال فروری میں بجلی کی پیداواری لاگت 8.94 روپے فی کلوواٹ آورز ریکارڈکی گئی تھی۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں بجلی کی پیداواری لاگت میں ماہانہ بنیادوں پر28.5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جنوری میں بجلی کی فیول کاسٹ 11.20 روپے فی کلوواٹ آورز ریکارڈکی گئی جوفروری میں کم ہوکر8.01 روپے رہی۔\395

متعلقہ عنوان :