الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے جھنگ سے تین حلقوں کی حدود میں معمولی ردوبدل کردیا

جمعہ 24 مارچ 2023 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے جھنگ سے تین حلقوں کی حدود میں معمولی ردوبدل کردیا۔

(جاری ہے)

ضلع جھنگ میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹاتے ہوئے کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 108 تحصیل ہزاری،شاہ جیونہ،کھیوا،کوٹ عیسیٰ شاہ،قادر پور،حسام،چیلہ،مسام اور موچی والا اور پٹوار سرکل چیک نمبر 220،ٹھٹھہ میلہ،پکی والا اور حبیب پر مشتمل ہوگا۔این اے 109 میونسپل کمیٹی جھنگ،جھنگ اربن، کوٹ لکھووالا اور مگیانا،باغ ٹائون کمیٹی اور حویلی بہادر شاہ جبکہ این اے 110 شورکوٹ تحصیل ماسوائے حویلی بہادر شاہ اور احمد پور سیال تحصیل پر مشتمل ہوگا۔