پاکستان کو پہلی مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست
شارجہ کے میدان میں تاریخ رقم ہو گئی، افغانستان کے بلے باز 93 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرنے میں کامیاب رہے
محمد علی ہفتہ 25 مارچ 2023 00:18
(جاری ہے)
پاکستان مقررہ 20 اوورز میں پاکستان 9 وکٹوں پر محض 92 رنز بنا سکا۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس سے قبل تاریخی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، طیب طاہر اور احسان اللہ، زمان خان ڈیبیو کریں گے۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، عبد اللہ شفیق، محمد حارث، اعظم خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ شامل ہیں۔ آٹھ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سرکٹ اور حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں شاندار پرفارمنس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 15رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ سیریز ان کھلاڑیوں کے لئے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی فارم کو برقرار رکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مختلف ٹورنامنٹس کے دوران تو آمنے سامنے آتی رہیں، تاہم دونوں ٹیمیں کبھی بھی ایک باضابطہ مکمل سیریز میں آمنے سامنے نہیں آئیں۔ پاکستان اور افغانستان کی پہلی باضابطہ سیریز گزشتہ برس کھیلی جانا تھی، تاہم افغانستان کے حالات کی وجہ سے سیریز التوا کا شکار رہی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک روزہ میچز پر مشتمل ہونا تھی، تاہم کچھ ماہ قبل سیریز کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.