میامی اوپن ٹینس : یوکرینی کھلاڑی کا روسی سٹار سے ہاتھ ملانے سے انکار

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:23

میامی اوپن ٹینس : یوکرینی کھلاڑی کا روسی سٹار سے ہاتھ ملانے سے انکار
میامی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) روس اور یوکرین کے مابین جنگ کی شدت اب کھیلوں کے میدان میں بھی اثر انداز ہونے لگی ۔میامی اوپن ٹینس کے دوران یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک نے روسی حریف اناستاسیا پاٹاپووا کے ساتھ مصافحہ کرنے سے انکار کردیا، روسی کھلاڑی نے یوکرینی پلئیر کو 1-6 اور 3-6 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

میچ میں شکست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کوسٹیوک نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر کھلاڑی اس وقت ذہنی پریشانی کا شکار ہے اور یقینی طور پر ہم دوست نہیں ،ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب جنگ نے ٹینس کی دنیا پر اثر ڈالا ہو ، اس سے قبل اناستاسیا کو روسی فٹبال کلب اسپارٹک ماسکو کی شرٹ پہننے پر ورلڈ ٹینس باڈی کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :