استاد اسلم روڈا رمضان ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان واپڈا،پاکستان آرمی ،ماڑی پٹرولیم اور پاکستان نیوی سیمی فائنل میں داخل
منگل 28 مارچ 2023 21:51
(جاری ہے)
پول اے سے واپڈا کے بعدآرمی جبکہ پول بی سے پاکستان نیوی اور ماڑی پیٹرولیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ ایونٹ کے پانچویں روز ماڑی پیٹرولیم نے پنجاب پولیس کو با آسانی7-1گولز شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ، نوید عالم نے تین ،ارشد لیاقت نے دو جبکہ وقار اور سفیان خان نے ایک ایک گول اسکور کیا ،پنجاب پولیس کا واحد گول عبدالرحمان نے اسکور کیا ۔
میچ کے مہمان خصوصی پی ٹی وی کے ایگزیکٹو پروڈیوسر انجم مشتاق تھے جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کروایا گیا ،اس میچ کے مین آف دی میچ نوید عالم قرار دئیے گئے ۔دوسرے میچ میں پاکستان نیوی نے کسٹمز کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا ۔کسٹمز کے عمرنے پہلے کوارٹر میں 13ویں منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 25ویں منٹ میں نیوی کے اکبر علی نے برابر کیا ۔ہاف ٹائم تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا ۔تیسرے کوارٹر میں ایم نعمان نے 31ویں اور 40 ویں منٹ میں دو گول کر کے اسکور 3-1 کر دیا ، فاتح ٹیم کی جانب سے چوتھا گول 56 ویں منٹ میں بشارت علی نے کیا ۔اس میچ کے مہمان خصوصی واپڈا کے کوچ وحید مرزا تھے ، مین آف دی میچ اکبر علی کو قرار دیا گیا ۔پاکستان آرمی نے آخری میچ میں گوجرہ کو با آسانی شکست دے دی ۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا کا مقابلہ پاکستان نیوی سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ماڑی پیٹرولیم کا مقابلہ پاکستان آرمی سے شیڈول ہے ۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں،پول اے میں واپڈا،پاکستان آرمی،پنجاب رینجرزاور گوجرہ جبکہ پول بی میں پاکستا ن نیوی،ماڑی پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، پاکستان کسٹمزاور پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.