مجھے دوست بنانے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے، وینا ملک

کبھی دوست بنانے کی ضرورت اس لئے بھی پیش نہیں آئی کیونکہ میرا خاندان بھی بڑا ہے

بدھ 29 مارچ 2023 12:21

مجھے دوست بنانے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے، وینا ملک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا انڈسٹری میں کوئی بھی دوست نہیں ہے۔نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دوست بنانے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے کیونکہ وہ کافی انٹروورٹ اور شرمیلی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے پاکستانی میڈیا انڈسٹری یا بھارتی میڈیا انڈسٹری میں مشہور شخصیات کے ساتھ بے پناہ کام کرنے کے باوجود کبھی کسی کے ساتھ دوستی نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں کبھی دوست بنانے کی ضرورت اس لئے بھی پیش نہیں آئی کیونکہ ان کا خاندان بھی بڑا ہے۔ انہیں اپنے والدین، بہن اور بھائیوں سے بات کرنے کے بعد وقت ہی نہیں رہتا کہ کسی اور سے دوستی کریں۔

متعلقہ عنوان :