پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے خلاف تھانہ سہالہ میں درج مقدمہ سے متعلق کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی

بدھ 29 مارچ 2023 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے خلاف تھانہ سہالہ میں درج مقدمہ سے متعلق کیس میں سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماعت کے دوران عدالتی بیلف کی جانب سے فریقین کو جاری نوٹس کی رپورٹ عدالت میں جمع نہ کروائی جا سکی اور بتایاگیا کہ عدالتی بیلف کی جانب سےکیس میں تمام نامزد ملزمان کے ایڈریس نہ ہونے کے باعث نوٹسز نہ پہنچائے جا سکے،عدالت نے بغیرکارروائی سماعت 29 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔