نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر رمضان المبارک میں لاہور سمیت بڑے شہروں میں نائٹ سپورٹس ایونٹس کرانے کا فیصلہ
ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ، فٹ بال اور ہاکی کے نائٹ مقابلے ہوں گے، 10 رمضان المبارک سے انعقاد کیا جائے گا
جمعرات 30 مارچ 2023 19:12
(جاری ہے)
محسن نقوی نے 42کلو میٹر میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اتھلیٹ عامر سہیل کو 10لاکھ روپے کا چیک دیا۔
میراتھن میں دوسری پوزیشن پراسرار احمد کو 5 لاکھ اورتیسری پوزیشن پر عبدالرشید کو 3لاکھ روپے کے چیک دئیے گئے۔ فن ریس جیتنے پر عامر عباس کو 50ہزار، سمیع اللہ کو 35ہزار او راسامہ حسن کو 25ہزار روپے کے چیک دئیے گئے۔ خواتین کی میراتھن کا مقابلہ جیتنے پر رابعہ عاشق50ہزار، خدیجہ قادر 35ہزار اور کبریٰ صادق کو 25ہزار روپے کا چیک دیا گیا۔ 42کلو میٹر سائیکلنگ میں علی الیاس کو 4لاکھ، عبدالباسط کو 2لاکھ اور عاقب شاہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ خواتین سائیکلنگ کی ونر راجیہ شبیر کو 50ہزار، رضیہ حنیف کو35 ہزار اور زینب رضوان کو 25ہزار روپے کا چیک دیا گیا۔محسن نقوی نے رستم پنجاب دنگل جیتنے پر عدنان ٹائراں والا کو 3لاکھ روپے کی انعامی رقم کا چیک دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ جشن بہاراں کی تقریبات میں ہزاروں شہریوں کی شرکت خوش آئندامر ہے۔ نوجوانوں کے لئے مزید سپورٹس ایونٹ لے کر آئیں گے۔ سیکرٹری سپورٹس، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری ہائرایجوکیشن،سی سی پی اولاہور،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کوتعریفی اسناد دی گئیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض،پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن، اتھلیٹک ایسوسی ایشن، ریسلنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.