ایشیا کپ کیلئے پاک بھارت تنازعے کے دوران شاہ رخ خان کا پرانا بیان وائرل
ہفتہ 1 اپریل 2023 12:18
(جاری ہے)
ویڈیو میں کنگ خان نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے دبائو کا ذکر بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں عبدالرزاق کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتا تھا لیکن نیلامی سے قبل ہی اس کا تذکرہ اخبارات میں ہونے لگا تھا۔انہوں نے بتایا کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں ان کی ٹیم میں وسیم اکرم سمیت 5کھلاڑی تھے جس کی وجہ سے ان پر تنقید کی گئی کہ ان کی ٹیم میں بہت سے کھلاڑی پاکستانی ہیں۔کنگ خان نے بتایا کہ پاکستان کے 11کرکٹرز آئی پی ایل کی نیلامی کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں لیا گیا۔انہوں نے اس کو شرمندگی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت کے کے آر ٹیم کے مالک یہ میرے لیے شرمندگی کا باعث ہے کہ ہم سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کسی ایک ملک کی ٹیم کے کھلاڑیوں، جو سب سے بہترین ہیں، کو ٹیم میں شامل ہی نہ کریں۔انہوں نے اس وائرل ویڈیو کے اختتام میں نوجوان مداحوں سے کہا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھیں، ان نفرتوں کو ختم کریں انہیں مزید نہ بڑھائیں، ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے پڑوسی کی طرح رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.