لاہورہائیکورٹ نے راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست پرجلد فیصلہ کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

پیر 10 اپریل 2023 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف زیر سماعت درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی متفرق درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالتی حکم کے باوجود ابھی تک جواب داخل نہیں کرایا گیا ۔ اب چونکہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرنے کے قریب ہے۔ استدعا ہے کہ راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر تعیناتی غیر آئینی قرار دی جائے۔