کھلی کچہریوں کا انعقاد صارفین بجلی کے مسائل کو فوری حل کرنے میں بہت مددگارثابت ہورہا ہے، چیف ایگزیکٹو فیسکو
جمعرات 13 اپریل 2023 18:16
(جاری ہے)
چیف ایگزیکٹو فیسکو نے کہا کہ اسی طرح گھریلو صارفین کے31مارچ تک ادائیگی کرنے والے صارفین کے میٹرز جاری کردئیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ماہ مقدس میں سحر افطار اورتراویح کے اوقات میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت توانائی(پاورڈویژن)کی ہدایات پر صارفین کے مسائل گھر بیٹھے ایک کلک پر حل کئے جارہے ہیں۔ تمام آپریشن اور دیگر متعلقہ فیسکو افسران و سٹا ف ماہ مقدس میں صارفین کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے ہمہ قسم کے مسائل کابھی جلد ازالہ کررہے ہیں تاکہ فیسکوکا صارف دوست کمپنی کا امیج برقرار رہے۔انجنئیر بشیراحمد نے کہا کہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں قائم مرکزی مانیٹرنگ سیل کے علاوہ 118،ٹال فری نمبر 0800-66554اور ایس ایم ایس سروس 8118 اورفیسکو لائیٹ ایپ پر بھی صارفین اپنی شکایات چوبیس گھنٹے درج کراسکتے ہیں اورڈوبلیکیٹ بل بھی حاصل کرسکتے ہیں۔دو گھنٹے تک جاری رہنے والی آن لائن کچہری کے دوران فیصل آباد،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،سرگودھا،میانوالی، خوشاب اور بھکر کے صارفین نے فیس بک پر مختلف نوعیت کے مسائل جن میں نئے کنکشنوں کی جلد تنصیب،پرانی اور خستہ حال تاروں کی تبدیلی،ٹرانسفارمر ز کی اپ گریڈیشن،خراب میٹروں کی تبدیلی سمیت وولٹیج کی کمی بیشی سے آگاہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمد نے صارفین کے مسائل کے جلد ازالے کیلئے متعلقہ افسران کوفوری احکامات جاری کئے۔اس موقع پر فیسکوجنرل مینجر (کمرشل اینڈ کسٹمرو سروسز) غلام فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر118علی عمران، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز شہباز محمود، ڈائریکٹر (کسٹمر کئیر اینڈ بلنگ) امداد اللہ اور ڈائریکٹر پی آر طاہر شیخ بھی موجود تھے جبکہ پانچو ں آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجنئیرز بھی آن لائن موجو د تھے۔مزید قومی خبریں
-
نشہ سے منع کرنے پر شہری کی جان لینے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
مردان ،کمرے میں آتشزدگی کے باعث نوجوان جاں بحق
-
ہم سندھ کے عوام کے لیے انقلابی اقدامات کررہے ہیں، شرجیل انعام میمن
-
چیچہ وطنی پولیس کی کارروائیاں ، 5 جرائم پیشہ افراد گرفتار، ناجائزآسلحہ برآمد
-
وزیراعلی سندھ کا مٹیاری کے قریب ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
پی ایس ڈی پی کے تحت ملکی ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 5 کھرب 79 ارب روپےکے فنڈز جاری
-
گندم سکینڈل کی نیب سے تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
-
جماعت اسلامی کے نومنتخب امیرحافظ نعیم الرحمن17مئی کوفیصل آباد آئیں گے
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی میں کرکٹ میچ پر سٹہ لگانے والے ملزمان گرفتار
-
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.