اب پاسپورٹ صرف 2 روز میں بنوایا جا سکے گا، نئی پالیسی نافذ

فاسٹ ٹریک پاسپورٹ صرف 2 روز میں جاری کیا جائے گا، تمام ریجنل اور ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفسز کو نوٹیفکیشن آویزاں کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 29 اپریل 2023 23:58

اب پاسپورٹ صرف 2 روز میں بنوایا جا سکے گا، نئی پالیسی نافذ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2023ء) اب پاسپورٹ صرف 2 روز میں بنوایا جا سکے گا، نئی پالیسی نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے شہریوں کو جلد پاسپورٹ فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حکومت نے پاسپورٹ کا بیگ لاگ ختم کرتے ہوئے نیا پاسپورٹ جلد اجراء کرنے کی پالیسی نافذ کر دی، نئے نوٹیفکیشن کے بعد شہری نارمل فیس پر پاسپورٹ 10 جبکہ ارجنٹ فیس پر 4 دن میں حاصل کر سکیں گے۔

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق فاسٹ ٹریک پاسپورٹ صرف 2 روز میں جاری کیا جائے گا، تمام ریجنل اور ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفسز کو نوٹیفکیشن آویزاں کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔ خیال رہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ سے تجاوز کر گیا تھا، ارجنٹ اور ایگزیکٹ پاسپورٹ بھی مقررہ مدت میں فراہم نہیں ہو پارہے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عازمین حج کی بائیومیٹرک اور کارآمد پاسپورٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کر دی گئی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمدطلحہ محمود کی زیرصدارت حج امور سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری مذہبی امور نے حج آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ حجاج کرام کی بائیومیٹرک 28 اپریل تک مکمل ہو گی جب کہ عازمین حج سے کارآمد پاسپورٹ بھی 28اپریل تک طلب کیےگئےہیں۔ سیکرٹری کا کہنا ہے کہ تمام 10حاجی کیمپوں کےزیر انتظام تربیت کا آغاز 27 اپریل سے ہو گا تحصیل اورضلع کی سطح پرمنعقدہ حج تربیت میں شرکت لازمی ہے، اندازاً 20 مئی سےحج پروازوں کا آغاز ہو جائے گا اور پاکستان سے آخری حج پرواز 21 جون کو روانہ ہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کو سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حج انتظامات کی برقت تکمیل کیلئے دن رات کام کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :