صدر ابراہیم رئیسی 3 مئی سے شام کا 2روزہ دورہ کریں گے،ایران

پیر 1 مئی 2023 10:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2023ء) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی شامی ہم منصب بشارالاسد کی دعوت پر 3مئی سے دمشق کا2روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے نے شام میں ایران کے سفیرحسین اکبری کے حوالےسے بتایا کہ صدررئیسی کا ہ بدھ سے دمشق کا دورہ خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور پیش رفت کی وجہ سے اہمیت کاحامل ہے،یہ دورہ علاقائی حریفوں ایران اور سعودی عرب کے درمیان چین کی ثالثی میں مفاہمت طے پانے اور دمشق کے ساتھ عرب روابط میں اضافے کے پس منظرمیں ہورہاہے۔

ایرانی سفیرنے کہا کہ یہ دورہ نہ صرف دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ اس سے خطے کے دیگر ممالک بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں2011 میں خانہ جنگی چھڑنے کے بعد کسی ایرانی صدرکا دمشق کا یہ پہلا دورہ ہوگا،اس سے پہلے ستمبر2010 میں سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے شام کا دورہ کیا تھا۔