Live Updates

عمران خان کی گرفتاری ،ریحام خان کی معاملے پر کسی قسم کی لب کشانی سے معذرت کرلی

منگل 9 مئی 2023 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2023ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے معاملے پر کسی قسم کی لب کشانی سے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں بائیکورٹ کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا گیا اور نیب حکام کے پاس ان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔عمران خان کی گرفتاری پر ریحام خان نے ٹوئٹ کی ہے اور بغیر نام لیے معاملے پر کسی قسم کی لب کشائی سے معذرت کرلی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات