4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ ، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 11جون کو ماریشس کے خلاف کھیلے گی

منگل 23 مئی 2023 22:23

4  ملکی فٹبال ٹورنامنٹ ، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 11جون کو ماریشس کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2023ء) ماریشس میں ہونے والے 4ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستا نی ٹیم اپنا پہلا میچ 11جون کو ماریشس کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان کینیا کے خلاف 14 جون اور جبوتی کے خلاف 17جون کو مدمقابل ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزیدبتایاکہ اس ٹورنامنٹ سے پاکستانی فٹ بالرز کو انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر صلاحیتوں کے اظہار اور آئندہ میگا ایونٹس کی تیاریوں کے مواقع ملیں گے اور ساف کپ کیلئے مضبوط سکواڈ کی تشکیل میں بھی مدد ملے گی۔

قومی فٹ بالرز کا تربیتی کیمپ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا،ایک بہترین ماحول میں نہ صرف کھلاڑیوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر چیلنجز کیلئے تیار کیا جائے گا بلکہ ان کی مہارت میں بہتری لانے کیلئے کام بھی کیا جائے گا۔واضح رہے ماریشس میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی فٹ بال ٹیم 8 جون سے ماریشس کا دورہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :