ا*پشاور، ڈھیری باغبانان سوئی گیس مسائل ‘ حکام کی حل کی یقین دہانی

ں*عوامی نمائندہ وفد کی سابق ناظم ملک گلزار کی قیادت میں ارباب فاروق جان سے ملاقات ٴجے یو آئی رہنماء کی محکمہ سوئی گیس حکام سے رابطہ ‘ آج پیر کو ٹیمیں مذکورہ علاقہ بھیجنے کی ہدایت ٓ2014 ء کے زلزلوں سے متاثرہ پرائمری سکول کی از سر نو تعمیر بھی کی جائیگی ‘ ملاقات میں گفتگو

اتوار 28 مئی 2023 17:50

C پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2023ء) محکمہ سوئی گیس کے حکام نے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ارباب فاروق جان کو ڈھیری باغبانان میں سوئی گیس سے متعلق عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈھیری باغبانان کے عوامی نمائندہ وفد نے سابق ناظم ملک گلزار کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ارباب فاروق جان سے ان کی رہائشگاہ بیت النصر میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران انہوں نے سوئی گیس کے مسائل اور اس سے جڑے مشکلات اور علاقے میں قائم ڈھیری باغبانان کے پرائمری سکول کی عمارت جو 2014 ء میں زلزلوں سے شدید متاثر ہو گیا ہے بارے آگاہ کیا اور سوئی گیس اور محکمہ تعلیم کے حکام کے ساتھ مسئلے اٹھانے کی اپیل کی جس پر ارباب فاروق جان نے موقع پر سوئی گیس حکام سے رابطہ کیا اور درپیش مسائل بارے آگاہ کیا جس پر انہوں نے جے یو آئی رہنماء کو سوئی گیس سے متعلق درپیش مسائل دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آج بروز پیر وہ مذکورہ علاقے کو ٹیمیں بھیج کر مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرینگے جبکہ جولائی اور اگست کے مہینے میں سوئی گیس کے پائپ لائنوں کی تبدیلی بھی کی جائے گی جس پر ارباب فاروق جان نے سوئی گیس حکام کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارباب فاروق جان نے عوامی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈھیری باغبانان میں متاثرہ سکول کی از سر نو تعمیر کیلئے اقدامات کرینگے تاکہ بچوں کو گھر کی دہلیز پر تعلیم حاصل کرنے کی سہولت میسر ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دس سالوں میں جو کام نہیں کیا وہ کم مدت میں اس مسئلے کا خاتمہ یقینی بنائینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے کیونکہ جمعیت علمائے اسلام عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی مسئلے کی صورت میں ان سے براہ راست رابطہ کریں جس کے حل کیلئے وہ تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگے ۔