نوشہرہ فیروز میں قومی شاہراہ ہالانی کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ،ماں بیٹا جاں بحق

اتوار 28 مئی 2023 18:20

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) نوشہرہ فیروز میں قومی شاہراہ ہالانی کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق اور معصوم بیٹی معجزانہ طور پر بچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے ہالانی نواز سی این جی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ماں، بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور چھوٹی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی ،حادثہ کی اطلاع پر ہالانی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر ہالانی منتقل کردیں جبکہ ٹرالر ڈرائیور نے ٹرالر سمیت جائے حادثہ سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ہالانی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کنڈیارو و بھریا سٹی کے درمیان ٹرالر سمیت گرفتار کرلیا ،حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ راجہ خاصخیلی اور ضمیراں خاصخیلی کے نام سے ہوئی جو کہ کوٹری کبیر کے قریب گائوں نادر شاہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جو کہ رشتے میں ماں بیٹا ہیں، ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد نشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

\378